كووڈ -19 | کورونا متاثرین کے لیے پاکستانی گلوکاروں کا آن لائن پروگرام

0
94

ان کے علاوہ خرم اقبال، جنید یوسن اور علی شیر جیسے فنکار بھی اس پروگرام کا حصہ بنیں گے۔

 ویب سائٹ کے مطابق یہ فنکار کورونا وائرس متاثرین کے لیے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے اپنا وقت دیں گے، ان کی ویڈیو کا لنک 10 ڈالر (1590 پاکستانی روپے) کی سبسکرپشن پر دیا جائے گا۔

پروگرام کی تفصیل کے حوالے سے ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا کہ ’کورونا وائرس نے ہم سب کو ایک دوسرے سے دور کردیا ہے لیکن اس وائرس کی وجہ سے خود کو ان سے دور نہ کریں جنہیں اس وقت ہماری مدد کی سب سے زیادہ ضرورت ہے‘۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد حکومت نے مارچ سے ملک کے کئی حصوں میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا تھا۔ملک میں مجموعی طور پر 23 ہزار 693 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 545 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

26 فروری کو ملک میں پہلا کورونا وائرس کا کیس رپورٹ ہوا تو ساتھ ہی تعلیمی اداروں کی بندش سمیت مختلف اقدامات اٹھائے گئے جو بعد ازاں لاک ڈاؤن کی صورت میں تبدیل کردیے۔

تاہم اس کے باوجود ملک میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم نہیں ہوا اور مارچ اور اپریل کے مقابلے میں رواں ماہ کے آغاز سے ہی ایک نئی لہر دیکھنے میں آرہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here