پیاز کی قیمتوں کو قابو میں کرنے کے لئے حرکت میں آئی حکومت، اب ان ملکوں سے کرے گی خریداری

0
241

نئی دہلی۔ ملک میں پیاز کی بڑھتی قیمتوں کو قابو میں کرنے کے لئے مرکزی حکومت حرکت میں آ گئی ہے۔ صارفین کے امور کی وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت دیگر ملکوں سے پیاز درآمدات کو بڑھائے گی تاکہ اس کی قیمتوں میں کمی آئے۔

آپ کو بتا دیں کہ ملک بھر میں پیاز کی قیمتیں 100 روپئے فی کلو گرام کے قریب پہنچ گئی ہیں۔ ایسے میں ملک بھر میں پیاز کی قیمت اور اس کی دستیابی کو لے کر بین وزارتی کمیٹی نے جائزہ میٹنگ کے بعد یہ فیصلہ لیا ہے۔

مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان، مصر، ترکی اور ایران سے پیاز کی درآمدات بڑھائی جائے گی۔ ان ملکوں سے پیاز خریدنے کے لئے حکومت سہولت کار کا رول نبھائے گی تاکہ پیاز کی درآمدات میں اضافہ کیا جا سکے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here