جمعرات کو کویت کے 60ویں قومی دن کی مناسبت سے شاہ عبد العزیز عجائب گھر نے بانی مملکت شاہ عبد العزیز کی 100 سال پرانی نادر تصویر شیئر کی ہے۔
عراب میڈیا نے عجائب گھر کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ تصویر انگریز سیاح ولیم شکسپیر نے کویت میں 1910 میں اپنے کیمرے سے کھینچی تھی۔
اس وقت شاہ عبد العزیز کی کویت کے حکمران شیخ مبارک الصباح سے ملاقات ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق دورے میں شاہ عبد العزیز کے ہمراہ شہزادہ سعد بن عبد الرحمن، شہزادہ سعود بن عبد الرحمن اور شہزادہ ترکی اول بن عبد العزیز تھے۔
Also read