نامعلوم بدماشوں کے حملے میں ایک چوکیدار کی موت و ایک زخمی- One guard was killed and another was injured in an attack by unknown miscreants

0
84

One guard was killed and another was injured in an attack by unknown miscreants

پرتاپ گڑھ   اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے گونڑے گاوں میں جمعہ کو بند پائپ فیکٹری میں نامعلوم بدمعاشوں کے حملے میں ایک چوکیدار کی موت ہوگئ ،جبکہ دوسرہ زخمی ہے ۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ مشرقی سریندر دویدی نے بتایا کہ تھانہ کوتوالی سٹی علاقے کے گونڑے گاوں کے نزدیک آج صبح لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس موقع پر فورا پہونچی تو معلوم ہوا کہ ریلائنس پٹرول پمپ کے سامنے کیدار ناتھ گپتا کی پائپ بنانے کی فیکٹری ہے ،جو تقریبا دس سال سے بند ہے ۔جس کی حفاظت کے لیئے دو چوکیدار ڈیوٹی پر رہتے ہیں ۔جہاں ایک چوکیدار چھٹکوء سروج 60 مردہ و دوسرہ جنگ بہادر سنگھ 61 زخمی پایا گیا ۔معاملہ قتل کا معلوم ہوتا ہے ۔وہیں زخمی کو علاج کے لیے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ۔موقع پر پولیس فورس موجود ہے ،تحقیات و قانونی کارروائی کر رہی ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here