ہندوستان میں کوروناوائرس: کوچی میں3سالہ بچہ کوروناسےمتاثر،40 تک پہنچی مریضوں کی تعداد

0
113

کیرل ، کوچی میں ایک تین سالہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ اس بچے میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ، ملک میں کوویڈ 19 (COVID-19) مریضوں کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔بچہ حال ہی میں اپنے والدین کے ساتھ اٹلی گیا تھا۔

یہ لوگ 7 مارچ کو دبئی سے کوچی پہنچے تھے۔ یہاں کوچی ہوائی اڈے پر اسکریننگ کے دوران ، بچے میں انفیکشن کی علامتیں پائی گئی تھی اور جس کے بعد اس بچے کے نمونے جانچ کے لئے پونے بھیج دیئے گئے تھے ، جہاں بچے کےکورونا وائر س سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

بنگلورو پری پرائمری اسکولوں میں تعطیل کا اعلان

کوویڈ 19 کے خدشات کے پیش نظر اگلے احکامات تک بنگلورو جنوب ، شمالی اور دیہی (تعلیمی اضلاع) میں تمام پری پرائمری ، ایل کے جی اور یوکے جی کلاسوں کے لئے پیر سے تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم ایس سریش کمار نے کہا کہ اس بیماری سے بچاؤ کے لیے احتیاطی طور پر ، ریاستی حکومت نے رات دیر گئے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں ایل کےجی ، یو کے جی اورپرائمری سیکشنوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی۔ نجی اور سرکاری اسکولوں کو چھٹی دی گئی گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here