دوسرے دن ۸۰۰ سے زائد طلباء نے چھوڑا مدرسہ بورڈ کا امتحان

0
58

لکھنؤ : اترپردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ کے سکینڈری (منشی-مولوی)، سینئر سکینڈری (عالم)، کامل اور فاضل امتحانات میں جمعرات کو بھی امیدواروںکی غیرحاضری جاری رہی۔ جمعرات کو راجدھانی لکھنؤ میں پہلی اور دوسری شفٹ کے امتحان میں کل ۴۵۰۴ طلباء کو شامل ہونا تھا جب کہ ۸۰۸؍امیدواروںنے امتحان ہی چھوڑدیا۔

ضلع اقلیتی بہبود افسر بالیندو کمار دیویدی نے بتایاکہ راجدھانی کے ۶؍امتحان مراکز پر پہلی شفٹ کے امتحان میں ۲۲۳۹ طلباء کو شامل ہونا تھا جب کہ ۵۶۳ طلباء امتحان میں شامل نہیں ہوئے۔
اسی طرح دوسری شفٹ کےا متحان میں کل ۲۲۶۵ طلباء کوشامل ہونا تھا لیکن ۲۴۵ طلباء شامل نہیںہوئے۔ پہلی شفٹ کے امتحان میں سب سے زیادہ ۶۲۷؍امیدواروںکو مدرسہ آئیڈیل گرلس اسکول میں امتحان میں شامل ہونا تھا جب کہ کل ۱۹۵طلباء شامل نہیں ہوئے۔ اسی طرح اسی مدرسہ میں دوسری شفٹ کے امتحان میں سب سے زیادہ ۶۰۴ طلباء کو شامل ہونا تھا لیکن سب سے زیادہ ۶۵؍امیدواروںنے امتحان نہیں دیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here