اڈیشہ اور بنگال کے بندرگاہ یاس طوفان سے نمٹنے کے لئے تیار

0
171

نئی دہلی، 24 مئی : خلیج بنگال سے اٹھنے والے گردابی طوفان یاس سے نمٹنے کے لئے اڈیشہ کی پرادیپ بندرگاہ اور مغربی بنگال کی شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ میں وسیع پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں بندرگاہ اور جہاز رانی کی وزارت نے پاردیپ پورٹ کے صدر ونیت کمار کے حوالے سے کہاکہ یاس طوفان میں موسلادھار بارش ہونے اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے حالات سے نمٹنے کے لئے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

اڈیشہ اور بنگال کے بندرگاہ یاس طوفان سے نمٹنے کے لئے تیار

انہوں نے کہا کہ پرادیپ بندرگاہ کے آس پاس نشیبی علاقوں سے دو ہزار سے زیادہ افراد کو عارضی راحتی کیمپ میں منتقل کیا جارہا ہے اور سماجی دوری کا خیال رکھتے ہوئے ان کے لئے راشن، تیار شدہ کھانا، پینے کا پانی، ماسک اور سنیٹائزر کا انتظام کیا جارہا ہے۔

مغربی بنگال میں شیاما پرساد مکھرجی بندرگاہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ سمندری طوفان یاس سے لوگوں بچانے اور املاک کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایات کی پابندی کی جارہی ہے اور کسی کو بھی سمندر میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جہازوں کو مناسب سکیورٹی کے ساتھ ڈیک میں ہی کھڑا کیا جارہا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here