دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.43 کروڑ سے زیادہ

0
142

نئی دہلی ، 05 مئی: پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) انفیکشن کے تیزی سے پھیلنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.43 کروڑ سے زیادہ ہوچکی ہے اور 32.27 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 15کروڑ43 لاکھ 66 ہزار 761 ہوگئی ہے جبکہ 32 لاکھ 27 ہزار 887 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ خوشی کی بات ہے یہ ہے کہ اب تک 9 کروڑ 9 لاکھ 46 ہزار 819 مریض کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دنیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.43 کروڑ سے زیادہ

عالمی طاقت کے طور پر سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی تباہی میں اضافہ ہورہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3 کروڑ25 لاکھ 12 ہزار 934 ہوگئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 5،78،499 مریض ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اور مرنے والوں کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،82،315 نئے معاملے کی آمد کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد دو کروڑ 06 لاکھ 65 ہزار 148 ہوگئی ہے۔ فعال معاملوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 34،87،229 ہوگئی ہے۔ دوسری طرف 3،38،439 ریکارڈ شدہ مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جن میں اب تک ایک کروڑ 69 لاکھ 731 افراد کورونا سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران 3780 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور اس بیماری سے اب تو مجموعمی طر سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 2،26،188 ہوگئی ہے۔

متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسرے نمبر پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملے بڑھ رہے ہیں اور اب تک 1.48 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 4،11،588 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here