سی بی آئی میں عارضی ڈائریکٹر کی تقرری کے خلاف عرضی پر مرکز کو نوٹس- Notice to Center on Petition Against Appointment of Temporary Director in CBI

0
160

نئی دہلی:Notice to Center on Petition Against Appointment of Temporary Director in CBI سپریم کورٹ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی گئي) کے ڈائریکٹر کے عہدے پر عارضی تقرری سے متعلق درخواست پر مرکزی حکومت سے جمعہ کے روز جواب طلب کیا۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ اور جسٹس ایس رویندر بھٹ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے غیر سرکاری تنظیم ‘کامن کاز’ کی طرف سے دائر کی جانے والی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کیا۔عدالت نے مرکز کو نوٹس کا جواب دینے کے لئے دو ہفتے کی مہلت دی ہے۔

درخواست گزار کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل پرشانت بھوشن نے پروین سنہا کی عبوری / کارگزار ڈائریکٹر کی حیثیت سے سی بی آئی کے ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کی مخالفت کی۔ مسٹر رشی کمار شکلا کے 2 فروری کو ڈائریکٹر کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد مسٹر پروین سنہا کی عبوری تقرری گئی تھی۔

مسٹر پرشانت بھوشن نے دلیل دی کہ سی بی آئی کے عارضی ڈائریکٹر کے عہدے پر تقرری کا کوئی التزام نہیں ہے۔ مستقل ڈائریکٹر کی عدم تقرری سے تحقیقاتی ایجنسی کا کام کاج متاثر ہوتاہے۔

مسٹر پرشانت بھوشن نے کہا کہ معاملہ بہت سنجیدہ ہے اور جلد ہی اس پر سماعت کی جانی چاہئے۔ تاہم، عدالت نے مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اس معاملے کی سماعت دو ہفتے کے لئے ملتوی کردی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here