گنے کی قیمت نہ بڑھانا کسانوں کے ساتھ نا انصافی :اکھلیش

0
816

لکھنؤ : سماج وادی پارٹی صدر اکھلیش یادونے کہا کہ بی جےپی حکومت نے طے کر لیا ہے کہ کسانوںکو پوری طرح اجاڑ کر ہی دم لے گی۔

انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے اور فصلوں کی پروڈکٹ لاگت سے ڈیڑھ گنا دینے کا وعدہ کیا۔ اب تو کسانوں کی لاگت قیمت بھی نہیں مل رہی ہے۔ مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے کھیتی کی لاگت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔مسٹر یادونے کہاکہ بی جے پی حکومت میں گنا ، دھان اور آلو پیدا کرنے والے کسان مشکل میں ہیں۔

گنا مسلسل دوسرے سال بی جے پی حکومت نے گنے کی قیمت میں ایک پیسہ کا اضافہ نہیں کیا یہ کسانوں سے کئے گئے وعدہ کے خلاف سازش ہوئی ہے۔ اس حکومت میں  بچولیے مالا مال ہو رہے ہیں۔ جب تک فصل کسان کے کھیت میں رہتی ہےتب تک اس کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ جیسے ہی بچولیوں کے پاس پہنچتی ہے قیمت آسما ن چھونے لگتی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here