شمالی کوریا کا بائیڈن انتظامیہ کے رابطے پر سرد مہری کا اظہار

0
169

واشنگٹن: امریکا کی نئی حکومت کی جانب سے گزشتہ ماہ شمالی کوریا سے رابطے کی متعدد کوششیں کی گئیں لیکن کم جونگ اُن کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں آیا۔

شمالی کوریا کا بائیڈن انتظامیہ کے رابطے پر سرد مہری کا اظہار

امریکی نشریاتی ادارے سی این این اے نے ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جوبائیڈن انتظامیہ نے بارہا شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی کوشش کی ہے تاہم اُس جانب سے کسی قسم کا جواب نہیں دیا گیا۔

بائیڈن انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار نے سی این این کو بتایا کہ صدارت سنبھالنے کے بعد کئی بار صدر بائیڈن نے شمالی کوریا کے سربراہ سے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاکہ خطے میں جارحیت اور تناؤ کو کم کیا جا سکے۔

اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر سی این این کو بتایا کہ امریکا سے شمالی کوریا رابطے کی کوششیں فروری میں کی گئیں لیکن ایک ماہ گزرنے کے باوجود اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔

واضح رہے کہ امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہان کے درمیان دو ملاقاتیں گزشتہ برس ہوئی تھیں جب کہ شمالی و جنوبی کوریا کے سربراہان کی بھی تاریخی ملاقات ہوئی تھی تاہم ان غیر معمولی ملاقاتوں کے نتائج سامنے نہیں آسکے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here