مرادآباد: سی اے اے احتجاج پر شاعر وکانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی کو 1 کروڑ کا نوٹس

0
102

مرادآباد۔ شہریت ترمیمی قانون (CAA) کے خلاف احتجاج میں شامل ہونے پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مرادآباد ضلع انتظامیہ نے معروف شاعر اور کانگریس لیڈر عمران پرتاپ گڑھی (Imran Pratapgarhi) کو نوٹس بھیجا ہے۔

نوٹس میں ایک کروڑ چار لاکھ اور 8000 روپئے کے جرمانے کی بات کہی گئی ہے۔ انتظامیہ نے مرادآباد عیدگاہ میں جاری احتجاج پر 13 لاکھ 42 ہزار روپئے فی دن کے حساب سے جرمانے کا نوٹس بھیجا ہے۔

بتا دیں کہ مرادآباد میں گزشتہ 29 جنوری سے احتجاج چل رہا ہے۔ نوٹس میں سماجی ہم آہنگی کو خطرہ بتایا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق، قانون وانتظام پر پیسہ خرچ ہو رہا ہے۔ اب تک 144 لوگوں کو اس طرح کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس میں سب سے زیادہ جرمانہ کی رقم شاعر عمران پرتاپ گڑھی کی ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے ذریعہ سی اے اے کی مخالفت میں مرادآباد شہر میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے بعد بھی عیدگاہ پر خاص برادری کے لوگوں کو اپیل کر ان کو بھڑکا کر اکھٹا کیا جا رہا ہے۔

144 کی خلاف ورزی کر کے اپنے معاونین، ساتھیوں اور خواتین کے ساتھ بڑی تعداد میں جمع ہو کر مختلف فرقوں کے درمیان غیر ہم آہنگی اور نفرت کا احساس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے سبب ضلع اور پولیس محکمہ کے افسران اور اہلکاروں کی تعیناتی کرنی پڑ رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here