دھان فروخت میں کسانوں کو نہ ہوکوئی دقت:یوگی

0
138

لکھنؤ: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے دھا ن خرید مراکز نظام کو بہتر ڈھنگ سے قائم رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ یہ یقینی بنایا جائے کہ کسانوں کو دھان فروخت میں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مسٹر یوگی نے جمعرات کو یہاں لوک بھون میں منعقد اعلی سطحی میٹنگ میں کہا کہ ڈویژن کمشنر،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور چیف ڈیولپمنٹ افسر ٹیم بنا کر لگاتار دھان خرید مراکز کا جائزہ لیں۔ دھان خرید کی کاروائی اگلے سال فروری تک جاری رہے گی۔ اس کے پیش نظر سبھی انتظام کئے جائیں۔ انہوں نے دھان خرید عمل میں لاپرواہی برتنے والوں کی جوابدہی طے کر کے سخت کاروائی کئے جانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ’اترپردیش محنت کش و مزدور(سروس پلان و روزگار)کمیشن’کی میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کوپوری ریاست میں پوری طرح سے نافذ کیا جائے۔ اس ضمن میں سبھی اضلاع میں وقت مقررہ کے اندر موثر کاروائی کو یقینی بنائی جارئے۔انہوں نے کہا کہ کمیشن کے فیصلوں کے ضمن میں کئے جانے والے کاموں کی رپورٹ وزیر اعلی دفتر کو دستیاب کرائی جائے۔
یواین آئی۔ولی

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here