ماسک نہیں تو دوائی نہیں- No mask, no medicine

0
133

No mask, no medicine

لکھنو:  عالمی وبا کورونا وائرس کے دوبارہ بڑھتے معاملوں کے پیش نظر اترپردیش کی راجدھانی میں لکھنو میں ماسک نہ لگانا مہنگا پڑے گا۔ماسک نہ لگانے والوں کو میڈیکل اسٹور پر دوائیں نہیں دی جائیں گی۔وہیں چار باغ اسٹیشن پر بغیر ماسک کے دکھنے والوں سے ریلوے انتظامیہ 100روپئے بطور جرمانہ وصول کرے گا۔
لکھنو کیمسٹ ایسوسی ایشن نے بدھ کو میٹنگ کے بعد اعلان کیا کہ ماسک نہ لگانے والوں کو دوائیں نہیں دی جائیں گی۔یہ اصول جمعرات سے نافذ ہوگیا ہے۔میٹنگ میں تھوک اور خردہ کاروباری دونوں شریک تھے۔
ایسوسی ایشن سربراہ گریراج رستوگی نے کہا کہ ہولی کے سلسلے میں بازار میں بھیڑ بڑھ گئی ہے۔ وہیں کورونا کے معاملوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے اب بغیر ماسک لگائے کسی بھی شخص کے ساتھ کاروبار نہیں کیا جائے گا۔یہ اصول خردہ و تھوک دونوں بازاروں پر نافذ ہوگا۔
راجدھانی میں میڈیکل اسٹور کی کافی دوکانیں ہیں۔ ان پرروزانہ تقریبا 25ہزار لوگ دوا خریدتے ہیں۔ ان میں لکھنو کے دور دراز کے علاوے کے ساتھ دیگر ضلع کے کاروباری بھی ہوتے ہیں۔ان دوکانوں پر روزانہ کروڑوں روپئے کا کاروبار ہوتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here