نربھیاسانحہ: قصورواروں کا نیا ہتھکنڈہ، ونے نے خود کو زخمی کرلیا

0
136

نئی دہلی، 20 فروری (یواین آئی) نربھیا آبروریزی اور قتل معاملہ کے چاروں قصورواروں کے پھانسی ٹلنے کامتبادل ختم ہونے لگا تو اب وہ نیا ہتھکنڈہ اپنانے لگے ہیں۔ دہلی کی تہاڑ جیل میں بند چاروں قصورواروں میں سے ایک ونے شرما نے جیل کی دیوار پر پیشانی پٹخ کر خود کو زخمی کر لیا ہے۔


جیل ذرائع کے مطابق ونے تہاڑ جیل کے بیرک نمبر تین میں رہ رہا ہے۔ چاروں قصورواروں پر انچارج وارڈن کی کڑی نظر رہتی ہے، پھر بھی ونے خود کو چوٹ پہنچانے میں کامیاب ہو گیا۔وارڈن نے ونے کو روکنے کی کوشش لیکن اس وقت تک وہ زخمی ہو چکا تھا۔ اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے واپس بیرک میں پہنچادیاگیا۔

ذرائع نے کہا کہ ونے نے جیل کی سلاخ میں اپنا ہاتھ پھنسا کر فریکچر کرنے کی بھی کوشش کی۔ اس کے وکیل اے پی سنگھ نے کہا کہ یہ واقعہ 16 فروری کو ہوا تھا اور ونے کی ماں نے انہیں اگلے دن اس کی اطلاع دی تھی۔

قابل غور ہے کہ گذشتہ پیر کو ونے نے اپنی ماں کو پہچاننے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ وکیل نے کہا کہ ونے کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور نیا ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد سے اس کی دماغی حالت بگڑ گئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here