بالی ووڈ کی اس مشہور اداکارہ نے اپنی نئی تصویر شیئر کرکے کی فریاد ، گوگل والو ، اب تو میری عمر کم کردو

0
177

بالی ووڈ اداکارہ نیتا گپتا ان دنوں کافی مصروف ہیں ۔ ان کے پاس کئی ساری فلمیں ہیں ۔ حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم پنگا کے بعد اب وہ شبھ منگل زیادہ ساودھان فلم میں نظر آنے والی ہیں ۔

مشہور اداکارہ نینا گپتا ٹویٹر پر اپنے نئے ہیئر اسٹائل کو دکھاتی نظر آئیں اور اس کے بعد انہوں نے گوگل سے آن لائن ان کی عمر کو کم کرنے کی درخواست کی ۔ 60 سالہ نینا فی الحال اپنی آنے والی فلم کے ریلیز کا انتظار کررہی ہیں ۔ بدھ کی صبح انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ، جس میں وہ ایک نئے ہیر اسٹائل کے ساتھ نظر آرہی ہیں ۔

اس تصویر کے ساتھ اداکارہ نے کیپشن کافی دلچسپ انداز میں لکھا ۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ گوگل والو اب تو میری کم کرکے لکھ دو ۔ کانتا موٹوانی ہئرکٹ کیلئے تمہیں شکریہ ۔ آپ کو بتادیں کہ فم پنگا میں کنگنا رناوت کی ماں کا کردار ادا کررہی ہیں ۔ اس فلم کو اشونی ائیر تیواری نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔ تاہم فلم باکس آفس کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکی ۔
آپ کو بتادیں کہ نینا گپتا بالی ووڈ کی شاید وہ پہلی اداکارہ ہوں گی ، جنہوں نے 60 سال کی عمر میں فلموں میں واپسی کی ہے ۔ نینا سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ سال 2017 میں انہوں نے پہلی مرتبہ ٹویٹ کرکے کام مانگا تھا ، جس کے بعد انہیں چار فلموں میں آفر ملا تھا ۔ فلم ملک سے انہوں نے 60 سال کی عمر میں بڑے پردے پر واپسی کی تھی ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here