جامعہ ملیہ میں لاٹھی چارج کے خلاف ندوہ کالج کے طلباکا احتجاج

0
735

لکھنؤ : ریاستی راجدھانی کے حسن گنج تھانہ حلقہ کے تحت ندوہ کالج کے طلبانے دہلی میں جامعہ ملیہ اسلامیہ یونیورسٹی میں ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاج کے طور پر سیکڑوں کی تعدادمیں اکٹھاہوکر سڑک جام کر کے مظاہرہ شروع کر دیا.

اس دوران طلبانے پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج پر احتجاج کرتے ہوئے مردہ باد کے نعرے بھی لگائے ۔اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی تین تھانوںکی پولیس فورس نے طلباکو سمجھابجھاکر معاملہ کو ختم کرایااور طلباکو اپنے ہاسٹلوں میں واپس بھیج دیا۔

rدوسری جانب حضرت گنج واقع مہاتما گاندھی کے مجسمہ پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف کانگریس اور دیگر سماجی تنظیموں نے دھرنا ومظاہرہ کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here