.سال نو کی آمد، سوشل میڈیا کی نگرانی سخت

0
38

لکھنؤ: اترپردیش حکومت نے نئے سال کی مناسبت سے اشتعال انگیز و گمراہ کن افواہوں پر کنٹرول کے لئے ضلعی سطح پر سوشل میڈیا کی سخت نگرانی کے ہدایات دئیے ہیں۔
آفیشیل ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ ضلع سطح پر مقامی انٹیلیجنس کو مزید موثر اور مستعد کردیا جائے،شراب کی دوکانوں و بار وغیرہ کے نزدیک وافر مقدار میں پولیس کا انتظام کرتے ہوئے شرپسند و سماج دشمن جرائم پیشہ افرد پر سخت نگاہ رکھی جائے۔
ہوٹل،ریسٹورنٹ،شاپنگ مال، ریلوے اسٹیشنوں،بس اسٹیشن،میٹرو اسٹیشن،اہم شاہراہوں اور بازاروں وچوراہوں پربھی پولیس کی تعیناتی کا چست ودرست نظم کیا جائے۔ سال نو کے دوران رات میں دو پہیہ ،چار پہیہ وغیر گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی باریکی سے ضرور جانچ کی جائے۔ساتھ ہی انہیں آمدورفت کے وصولوں پر عمل درآمد کے لئے پوری سنجیدگی کے ساتھ انہیں بیدار کیا جائے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here