نیا برس نیا سال

0
131

عرفان عابدی مانٹوی

وہی صبح وہی رات وہی دن وہی سال
وہی بات وہی وقت وہی چال وہی حال
وہی آہ وہی ظلم وہی درد وہی قتل
وہی روز وہی شب وہی ہجر وہی وصل
وہی شور وہی زخم وہی درد وہی کیف
وہی طعن وہی طنز وہی ڈانٹ وہی حیف
وہی حرف وہی بات وہی لفظ وہی یاد
وہی شور وہی واہ وہی گُنگ وہی داد
وہی پہر وہی قہر وہی دہر وہی لہر
وہی اشک وہی خون وہی دوا وہی زہر
وہی باد وہی لو وہی دھواں وہی آگ
وہی رنج وہی دکھ وہی چوٹ وہی بھاگ
وہی حکم وہی تخت وہی شاہ وہی تاج
وہی ظلم وہی جور وہی دور وہی راج
وہی وقت وہی گھڑی وہی دن وہی روز
وہی غم وہی داد وہی ساز وہی سوز
وہی خوف وہی ڈر وہی رعب وہی آہ
وہی گھر وہی ارض وہی خاک وہی راہ
وہی دام وہی صید مگر ملا نیا جال
بتا مجھے ملا کیا نیا برس نیا سال

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here