ماسکو: عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے آزاد چینل نے بدھ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ وقت میں عالمی صحت نظام نئی وباوں کو روکنے کے قابل نہیں۔
پینل نے کہاکہ قومی اور عالمی صحت نظام کورونا وبا سے لوگوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہا ہے کیونکہ دسمبر 2019کے وسط میں نئی طرح کے نمونیا کے معاملے سامنے آئے تھے او ربین الاقوامی سطح پر اس عوامی صحت ایمرجنسی کو بہت دیر سے اعلان کیا گیا تھا۔ پینل نے یہ بھی کہا کہ کئی ملک وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے فروری 2020میں زیادہ موثر طریقہ سے کام کرسکتے تھے۔
ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے رپورٹ میں کہاکہ پینل کو اپنی تحقیق میں پتہ چلا کہ عالمی صحت نظام انتہائی متعدی بیماریوں کو روکنے کے قابل نہیں ہے۔
ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے رپورٹ میں کہاکہ پینل کو اپنی تحقیق میں پتہ چلا کہ عالمی صحت نظام انتہائی متعدی بیماریوں کو روکنے کے قابل نہیں ہے۔اس طرح کی متعدد بیماری کسی بھی وقت وبا کے طورپر سامنے آسکتی ہے۔
پینل نے زیادہ آمدنی والے ممالک سے چھوٹے اور درمیانہ آمدنی والے 92ممالک کو ستمبر تک کم از کم ایک ارب ویکسین کی خوراک دستیاب کرانے کے عزم کا اظہار کرنے کی اپیل کی۔ پینل نے سفارش کی اہم ویکسین تیار کرنے والے بڑے ممالک اور مینوفیکچررس کو رضاکارانہ لائسنس اور تکنالوجی کی منتقلی کے لئے رضامند ہونا چاہئے۔