نئی تعلیمی پالیسی اردو زبان کی ترقی میں بھی مددگار – شیخ عقیل- New education policy also helps in development of Urdu language – Sheikh Aqeel

0
155

New education policy also helps in development of Urdu language - Sheikh Aqeel

بھوپال:  قومی فروغ اردو کونسل (این سی پی یو ایل) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ نافذ کی جانے والی نئی تعلیمی پالیسی کی شقوں سے اردو زبان کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
بھوپال میں اردو تعلیم کے شعبے میں سرگرم انوار العلوم سوسائٹی کے پروگرام میں شرکت کے بعد ڈاکٹر احمد نے یہاں ’یواین آئی‘ سے گفتگو میں کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی مادری زبان کی ترقی اور اس میں تدریسی علوم کی تعلیم پر زور دیتی ہے۔ اس کے لئے ریاستوں میں خصوصی اکیڈمیاں بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے اور بجٹ میں اس کے لئے مناسب التزامات ہیں اور یہ التزامات اردو زبان کی ترقی اور توسیع میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اردو کے علاوہ عربی ، انگریزی اور ہندی زبان کے ماہر ڈاکٹر احمد نے بتایا کہ ان التزامات کا استعمال اردو زبان سے متعلق اداروں اور ماہرین کے ذریعہ اس زبان کی مزید ترقی کے لئے کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو صرف ایک مخصوص طبقہ کی زبان نہیں ہے۔ ملک میں ایسی بہت ساری مثالیں موجود ہیں ، جہاں ل مخصوص طبقہ کے علاوہ بھی لوگ اردو سیکھ رہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here