Wednesday, May 14, 2025
spot_img
HomeMarqueeفیض پر تنازعہ کے درمیان عالمی کتاب میلے میں نئی ​​نسل خرید...

فیض پر تنازعہ کے درمیان عالمی کتاب میلے میں نئی ​​نسل خرید رہی ان کی کتابیں

نئی دہلی، 6 جنوری (یو این آئی) شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کے خلاف گزشتہ 20 دنوں سے جاری ملک گیر تحریک کے دوران کانپور آئی آئی ٹی میں پاکستان کے انقلابی شاعر فیض احمد فیض کی نظم ’ہم دیکھیں گے‘ پر پیدا ہوئے تنازعہ کی وجہ سے یہ نظم سوشل میڈیا پر اتنی وائرل ہوئی کہ نئی نسل عالمی کتاب میلے میں فیض کی کتابیں خریدنے لگی ہے۔

چار جنوری سے شروع ہوئے 28 ویں کتاب میلے میں سبھی بڑے اور اہم ہندی پبلشرز نے فیض کی کتابیں اپنے اسٹال پر رکھیں ہیں لیکن اب بھی ہندی میں فیض کی کوئی بایوگرافی نہیں ہے اور فیض کا مجموعہ شائع نہیں ہوا ہے۔

دہلی کے سب سے پرانے ہندی پبلشروں میں سے ایک راج پال اینڈ سنز نے 1960 کے قریب پہلی بار فیض کی کتاب ہندی میں شائع کی تھی اس وقت تک فیض کی نظمیں ہندی میں نہیں آئی تھی۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular