نندا نے اپنی دلکش اداؤں سے شائقین کا دل جیتا

0
125

سالگرہ 8جنوری کے موقع پر

ممبئی : بالی وڈ کی مشہور اداکارہ نندا نےاپنی دلکش اداؤں سے تقریباً تین دہائی تک شائقین کا دل جیتا ہے لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ فلم اداکارہ بننے کے بجائے فوج میں جانا چاہتی تھیں ممبئی میں 8جنوری 1939 کو نندا کی پیدائش ہوئی ۔ان کے گھر فلمی ماحول تھا۔ان کے والد ماسٹر ونایک مراٹھی تھیئٹر کے مشہور مزاحیہ اداکار تھے اس کےعلاوہ انہوں نے کئی فلمیں بھی بنائیں تھیں۔ان کے والد چاہتے تھے کہ نندا فلم انڈسٹری میں اداکارہ بنیں لیکن اس کے باوجود نندا کی دلچسپی اداکاری کی طرف نہیں تھی۔

نندا عظیم مجاہد آزادی سبھاش چندر بوس کے بے حد متاثر تھیں اور ان کی ہی طرح فوج میں جاکر ملک کی حفاظت کرنا چاہتی تھیں۔
ایک دن کا واقعہ ہے کہ جب نندا پڑھائی میں مصروف تھیں تب ان کی ماں نے ان کے پاس آکر کہا ’تمہیں اپنے بال کٹوانے ہوں گے،کیونکہ تمہارے پاپا چاہتے ہیں کہ تم ان کی فلم میں لڑکے کا رول اداکرو۔‘ماں کی یہ بات سن کر نندا کو بہت غصہ آیا۔پہلے تو انہوں نے بال کٹوانے کےلئے صاف منع کردیالیکن ماں کے سمجھانے پر وہ اس بات کےلئے تیار ہوگئیں۔اس فلم کے بننے کے دوران نندا کے سر سے باپ کر سایہ اٹھ گیا اور وہ فلم بھی ادھوری رہ گئی۔رفتہ رفتہ خاندان کی معاشی حالت خراب ہونے لگی۔صورتحال اتنی ابتر ہوگئی کہ گھر اور کار تک بیچنے کی نوبت آگئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here