دلیپ گاندھی کی موت پر نائیڈو اظہار رنج و غم- Naidu expresses grief over Dilip Gandhi’s death

0
84

Naidu expresses grief over Dilip Gandhi's death

نئی دہلی: نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے سابق مرکزی وزیر دلیپ گاندھی کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر نائیڈو نے بدھ کے روز یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ انہوں نے عوامی نمائندے کی حیثیت سے بہت سارے فلاحی کام کیے جن کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا ، “میں سابق مرکزی وزیر دلیپ گاندھی کے انتقال پر سوگوار ہوں۔ بحیثیت نمائندہ ، مہاراشٹر کے عوام کی خدمت اور عوامی فلاح و بہبود کے لئے ان کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سوگوار خاندان اور ساتھیوں سے میری دلی تعزیت۔ ”
سابق مرکزی وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما مسٹر گاندھی دہلی کے نجی اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔ مسٹر گاندھی کی کرونا رپورٹ جانچ میں مثبت آئی ہے ، جس کے بعد ان کا علاج جاری تھا ۔ وہ اٹل بہاری باجپائی حکومت میں وزیر تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here