نائیڈو نے اروناچل پردیش اور میزورم کے یوم تاسیس پر مبارکباد دی- Naidu congratulated Arunachal Pradesh and Mizoram on their founding day

0
116

Naidu congratulated Arunachal Pradesh and Mizoram on their founding day

نئی دہلی  نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے اروناچل پردیش اور میزورم کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ریاستوں کی خوشحالی کے نیک خواہشات ظاہر کیں ۔
مسٹر نائیڈو نے ہفتے کے روز یہاں دو الگ الگ پیغامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا ’’ طلوع آفتاب کی سرزمین اروناچل پردیش کو یوم تاسیس کی مبارکباد ۔شاندار ثقافت ، وراثت ، قددرتی حسن اور فنکارانہ دلچسپی اروناچل پردیش کو مخصوص بناتی ہے ‘‘۔
میزورم کے لئے جاری پیغام میں مسٹر نائیڈو نے کہا ’’ میزورم کے یوم تاسیس پر ریاست کے عوام کو مبارکباد ۔ نیلے پہاڑوں کی سرزمین میزورم کو بے مثال خوبصورتی ، رنگ برنگے تہواروں ، سرسبز سبز وادیوں اور آبشاروں کے لئے جانا جاتا ہے ‘‘ ۔
انہوں نے کہا ’’ ریاست کے عوام کی خوشحالی کے لئے میری نیک خواہشات ‘‘۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here