میانمار کی آنگ سان سوچی کو گرفتار کرلیا گیا

0
133

میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی اور دیگر میانمار کے رہنماؤں کو فوج نے گرفتار کر لیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیشنل لیگ فور ڈیموکریسی پارٹی کے ترجمان Myo Nyunt نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر سمیت حکمراں جماعت کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جس صورتحال کا سامنا ہے ایسا لگ رہا ہے کہ فوجی بغاوت اور اقتدار پر قبضہ ہو رہا ہے۔

پارٹی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ میں اپنی عوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ ردعمل کا اظہار نہ کریں بلکہ قانون کے مطابق کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ توقع ہے کہ مجھے بھی گرفتار کرلیا جائے۔

میانمار میں متنازع انتخابی نتائج کے بعد فوج اور سول حکومت میں سخت کشیدگی تھی۔

ایک بیان میں فوج کی جانب سے تجویز دی گئی تھی کہ اگر گزشتہ سال ہونے والے الیکشن کے ووٹ فراڈ کا معاملہ حل نہیں کیا گیا تومیانمار کا کنٹرول فوج سنبھال لے گی۔ میانمار کی فوج نے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے تھے۔

واضح رہے کہ آنگ سان سوچی نے گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here