سری لنکن حکومت نے کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مسلمانوں کی میتوں کو دفنانے کی اجازت دے دی۔
سری لنکن حکومت نے میتوں کی تدفین کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق سری لنکا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے مسلمانوں کی تدفین ہوسکے گی۔
فیکیشن کے مطابق مسلمان اب کرونا وائرس سے جاں بحق افراد کی میتیوں کو جلانے کے بجائے مذہبی طریقے سے دفنا سکیں گے۔
گزشتہ سال سری لنکن حکومت نے کرونا وائرس کے باعث ہلاک افراد کی لاشوں کو دفنانے پر پابندی لگاتے ہوئے انہیں جلانے کا حکم دیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے سری لنکن حکومت کی جانب سے نوٹی فکیشن کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ سری لنکن قیادت کا شکر گزار ہوں۔