Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldوالــدیـن کا مــرتبہ

والــدیـن کا مــرتبہ

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

( افسانچہ)
دانش حماد جاذب

والدین کی طرف پیار سے دیکھنا بھی کار ثواب ہے، والدین کو کسی بات پر اف تک نہ کہو، ان سے بات کرتے وقت نرم لہجے میں بات کرو، جو شخص والدین کی نافرمانی کرے گا وہ دنیا میں اس کی سزا پائے گا اور آخرت میں جہنم اس کی منتظر ہوگی…………
زور زور سے وہ ان جملوں کو تقریری انداز میں دہرا رہا تھا ـ کل ہونے والے تقریری مسابقے میں اس کی تقریر کا موضوع تھا والدین کا مرتبہ جس کی وہ پرزور تیاری کررہا تھاـ اتنے میں اس کی ماں کمرے داخل ہوئی اور کہاــ بیٹا تمہارے پاپا کی طبعیت خراب ہے جاؤ جاکر دوائی لے آؤ…
اتنا سننا تھا کہ اس نے میز پر رکھی گلاس کو زور سے پٹک کر چیختے ہوئے کہا ــــ تم نہیں جانتی کل مسابقہ ہے اور مجھے اس بار بھی اول آنا ہے…..
پر بیٹا پاپا کے پیٹ میں درد بڑھتا جارہا ہے…..
بس ماں کہا نا جاؤ میں تقریر یاد کرکے بعد میں لے آؤں گا پانچ دس منٹ میں پاپا مر نہیں جائیں گے…..
اور ماں ڈبڈبائی آنکھوں کے ساتھ کمرے کا دروازہ لگا کر چلی گئی…..

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular