Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMuslim World’’ماشا ‘‘

’’ماشا ‘‘

ایچ۔ایم۔یٰسین
بچوں آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ پیار اور رحم کی صفت اللہ تعالیٰ نے جانوروں بلکہ یہ کہا جائے تو بہتر ہوگا کہ سب جانداروں میں رکھی ہے۔آپ نے دیکھا ہوگا کہ اپنے ننھے بچوں کو جو ابھی اڑنا نہیں جانتے گھونسلوں میں ہی پڑے رہتے ہیں چڑیا باہر سے ان کے لیے کھانا لاتی ہے اور پھر انکی چونچ میں اپنی چونچ سے ڈالتی ہے۔ کیا یہ کم پیار ہے۔ اس طرح دودھ دینے والے جانوربچے کو سامنے پاکر ہی دودھ دیتے ہیں اور دودھ دیتے وقت اسکو چمکارتے اور چاٹتے رہتے ہیں۔ یہ بھی اکثر دیکھا گیا ہے کہ چھوٹے بچوں کو جانور جب وہ ان کے پاس ہوتے ہیں چمکار چاٹ کر ہی اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
پیار و محبت اور رحم انسانوں میں اللہ تعالیٰ نے سب سے زیادہ پیدا کیا ہے اور کیوں نہ ہو وہ ذات عالی جب خود انسانوں سے سترگنا زیادہ اپنے بندوں سے محبت کرتی ہے تو پھر بندوں کو اس صفت سے بھلا وہ کیوں نہ نوازتا۔ لیکن اس سب کے باوجود کچھ انسان ایسے شقی(سنگ دل) ہوتے ہیں کہ ان میں رحم کا جذبہ ختم ہو جاتا ہے اور وہ اپنی اولاد کے ساتھ بھی ظلم کرتے ہیں اور ان کو رحم نہیں آتا۔ بعض اوقات تو اپنے گناہ کوچھپانے کے لیے بھی وہ بے رحمی اور غیر انسانی سلوک کرنے سے نہیں چوکتے۔
ہم یہاں لیکن کسی انسان کے رحم کے بدلے ایک جانور کی ہمدردی کا سچا قصہ سنانے جا رہے ہیں جو حیرت انگیز بھی ہے اور دل چسپ بھی۔ لیکن ہاں اس میں اللہ کی قدرت (کرشمہ) کی کارنمائی بھی خوب ہے۔
روس کے’’اوبسنک‘‘ شہر میں ایک بچہ کو انسانوں نے نہ معلوم کن وجوہ سے شدیدٹھنڈ میں ایک جگہ بکس میں چھوڑ کر چلے گئے۔ شدیدسردی میں یہ تنہا بچہ ٹھنڈ کی وجہ سے تڑپ کر تقریباً نیلا پڑ چکا تھا اور مرنے ہی والا تھا کہ نزدیک سے گزرنے والی ایک بلی کی نظر اس پر پڑی۔ بلی کو خدا جانے کیا سوجھی کہ وہ اپنی منزل کی طرف جانے کے بجائے اس بچہ پر جا کر بیٹھ گئی اور اس کو گرمی دینے لگی اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ تھوڑی دیر بعد اس نے میائوں میائوں کی زوردار وآوازیں بھی نکالنی شروع کر دیں تاکہ پاس سے گزرنے والوں کی توجہ اپنی جانب مرکوز کر سکے۔
پاس سے گزرنے والی ایک خاتون ’’ارنیا لیوریف‘‘ نے جب بلی کی مسلسل آتی آواز سنی تو انہوں نے سوچاکہ یہ بلی زخمی ہے یا کسی تکلیف میں ہے اس لیے ایسا کر رہی ہے۔لیکن جیسے ہی وہ خاتون بلی کے قریب پہنچی تو انہوں نے دیکھا کہ وہاں صرف بلی نہیں بلکہ وہاں ایک بچہ بھی ہے جس پر یہ بلی بیٹھی ہوئی ہے۔ خاتون ارینا نے فوراً پولیس کو فون کیا۔ پولیس آئی اور بلی فوراً بچے کو اوپر سے اتر گئی۔ پولیس نے بچے کو اسپتال لے گئی۔ ڈاکٹروں نے بچے کو معائنہ کے کمرے میں پہنچایا اور باہر واپس آکر پہلا سوال کیا۔ یہ بچہ بری طرح سردی سے متاثر تھا۔ لیکن اسکو پہنچائی گئی فوری جسمانی گرمی سے اسکی جان جانے کا خطرہ کافی کم ہوا۔ کس نے پہنچائی یہ گرمی ؟ ڈاکٹروں کا سوال تھا۔ ارینا نے جواب دیا اس بلی کے علاوہ اور کون ہو سکتا ہے۔ میں نے تو اسکو ہی بچے کیا اوپر اس طرح گھیرے بیٹھے ہوئے دیکھا تھا۔ اس دوران بلی کی مالکہ بھی یہ کمال کی خبر سنتے سنتے اسپتال پہنچ گئی اور اس نے سب موجود لوگوں کو بتلایا کہ یہ ہماری بلی ہے جو اکثر بہت سمجھداری کے کام کرتی رہتی ہے اور ہم اسکو پیارے سے ’’ماشا‘‘ کہتے ہیں۔ ماشا اللہ!!!
سابق رجسٹرارانٹگرل یونیورسٹی، لکھنؤ
موبائل نمبر:۔9839569575
RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular