غزل

0
113

ہریش کمار منیؔ بھدرواہی۔

ـََ’’کرو گے یادتم جب ہم نہ ہونگے‘‘
اندھیرے زندگی کے کم نہ ہونگے
بچھڑنے کا کوئی بھی غم نہ ہوگا
اگر رستے میں ہم باہم نہ ہونگے
بڑا ظالم ہے وہ نیتا ہمارا
ستم اس کے کبھی بھی کم نہ ہونگے
خوشی کے دن نہیں رہتے ہمیشہ
نہ سوچو زندگی میںغم نہ ہونگے
منیؔ با طل خُدائوں کے تو آ گے
ہمارے سر کبھی بھی خم نہ ہونگے

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here