Tuesday, April 23, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

چشمہ فاروقی دہلی

مردہ ہو جاتے ہیں دل موت سے ڈرنے والے
زندہ رہتے ہیں ترے نام پہ مرنے والے
کون سچائی سے منھ پھیر کے جی سکتا ہے
منزلیں پاتے ہیں حق رہ سے گزرنے والے
حادثے جب نیا کردار وضع کرتے ہیں
انقلاب آتے ہیں دنا میں نکھرنے والے
گھائو ہتھیار کے ہوتے تو کوئی بات نہ تھی
زخم الفاظ کے یونہی نہیں بھرنے والے
تم بدل سکتی ہو اس دور کا نقشہ کوئی
خوتو چشمہؔ نہیں حالات بدلنے والے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular