Friday, April 19, 2024
spot_img

غزل

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

محبوب خان اصغر

زندگی کا کوئی لمحہ رائیگاں گزرا نہیں
یاد انکی زندگی ہے پھر بھی یہ دعوٰی نہیں
اجنبی چھرے سیاست بدگمانی دشمنی
قربتیں ہیں ظاہری اور رابطہ ٹوٹا نہیں
یہ روایت کتنی فرسودہ ہے اب میں کیا کہوں
رشتہ اخلاص ایسے گم ہوا گویا نہیں
چل پڑے ہیں منزل مقصود کی جانب مگر
چلچلاتی دھوپ ہے ہر سو کہیں سایہ نہیں
دم غنیمت جانءے مل بیٹھنے کو دوستو
وقت کے ہاتھوں زمانہ ایک سا رہتا نہیں
کسقدر دلچسپ ہے سادہ بیانی دیکھءے
راز دل کے کھول دیتی ہے کوئی پردہ نہیں
میری حیرانی پہ یہ دل نے کہا بے ساختہ
سچ ہے تو اتنا ہی اصغر آئینہ جھوٹا نہیں
ضضض

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular