فراز رضوی
خوش گماں خوشگماں آبلے
خوں چکاں چکاں راستے
منزلیں منزلین زیر پا
آسماں آسماں حوصلے
شرط میثاق الفت میں تھے
پر خطر راستے حادثے
چل پڑے رات شمعوں کے ساتھ
پھر ترے ذکر کے قافلے
وقت نے کر دئے تیزرو
فکر و احساس کی زاوئے
روشنی بنگئے صبح کی
شب گزیدہ سحر فیصلے
وہ تو دریا اٹھا لے گیا
رائیگاں رائیگاں واہیمے
بات کہنے کا فن ہے تو پھر
کیا ردیف اور کیا قافیے
تازہ اسلوب میں لکھ فراز
شاعری شاعری حاشیے
۲۲-۱-۳۶۹/۲
سلطان پورہ
حیدرآباد- ۵۰۰۰۲۴
فون: ۹۹۵۹۵۷۲۵۱۶
Also read