Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldسمٹ کردو جہاں کی وسعتیں آئیں تخیل میں نیادور کے دسمبر شمارے...

سمٹ کردو جہاں کی وسعتیں آئیں تخیل میں نیادور کے دسمبر شمارے پر ایک تبصرہ

प्ले स्टोर से डाउनलोड करे
 AVADHNAMA NEWS APPjoin us-9918956492—————–
अवधनामा के साथ आप भी रहे अपडेट हमे लाइक करे फेसबुक पर और फॉलो करे ट्विटर पर साथ ही हमारे वीडियो के लिए यूट्यूब पर हमारा चैनल avadhnama सब्स्क्राइब करना न भूले अपना सुझाव हमे नीचे कमेंट बॉक्स में दे सकते है|

ماہ ربیع الاول وہ مبارک مہینہ ہے جس میں حضرت محمد مصطفیؐ کی ولادت باسعادت ہوئی ہے۔ تمام مسلمان جو رسول اکرمؐ سے محبت کرتے ہیں اس مہینہ میں جشن مناتے ہیں اس مہینے میں محافل میلاد خصوصی طور پر منعقد ہوتی ہیں اور نعت و منقبت کا سلسلہ پورے مہینہ جاری رہتا ہے۔ اخبارات و جریدے بھی خصوصی مضامین شائع کرتے ہیں محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ اترپردیش سے شائع ہونے والا ماہنامہ ’’نیادور‘‘ نے بھی دسمبر 2017ء کے شمارے میں ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے نعت و منقبت شائع کی ہیں۔

یہ نیادور کے ایڈیٹر سہیل وحید انصاری کا دوسرا کارنامہ ہے اس سے پہلے انہوں نے ماہ اکتوبر میں خصوصی نمبر کے طور پر ’محرم نمبر‘ شائع کیا تھا جسے بہت پسند کیا گیا تھا۔ یہ خصوصی نمبر ایک تاریخی دستاویز بن گیا ہے اور جب اودھ نامہ میں اس خصوصی نمبر پر تبصرہ شائع ہوا تو بہت سے لوگ جن تک یہ خصوصی نمبر نہیں پہنچ سکا تھا ان میں بھی اسے پڑھنے کا تجسس پیدا ہوا جن لوگوں نے اس خصوصی نمبر کا مطالعہ کیا ان حضرات نے بھی اس کی کافی تعریف کی اور نیادور کے ایڈیٹر سہیل وحید کی کاوشوں کو سراہا۔ اسی طرح دسمبر کا شمارہ بھی ہے جس میں سہیل وحید نے بہترین نعتوں کا کلیکشن اس طرح کیا ہے کہ وہ نعتوں کا گلدستہ بن گیا ہے۔
اس کی خصوصیت یہ ہے کہ انہوں نے گنگا جمنی تہذیب اور مذہبی ہم آہنگی کا بھرپور خیال رکھا ہے اسی لئے جہاں ایک طرف انہوں نے مسلم شعراء کی نعتیں شائع کیا ہیں وہیں دوسری طرف انہوں نے غیر مسلم شعراء کے وہ کلام بھی شائع کئے ہیں جو ان شعرا نے بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت کے طور پر پیش کئے تھے۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular