Tuesday, April 23, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldدینی تعلیم پر زور: Murasla

دینی تعلیم پر زور: Murasla

 مراسله

ایم ندیم صدیقی

جیسا کہ آپ سبھی جانتے ھیں کہ ھمارے ملک ھندوستان میں مسلم عورتوں کے حق کو لیکر بحث چل رھی ہے۔۔اور ھماری سرکار جسکو خود اپنی عورت کا خیال نھیں وہ سرکار دوسروں کے عورت کے فکر میں لگی ہے۔۔اور میرے شریعت میں مداخلت کرنا چاہتی ہے۔۔۔۔۔مگر انشاءاللہ ھمارے اکابرین اس سازش کو کامیاب ھونے نہیں دینگے۔۔۔اور میں خاص طور سے اپنے تمام مسلم ماں بہنوں سے موءذبانہ ۔مخلصانہ التماس کرونگا کہ براے مہربانی اپنے بچے بچیوں کو دینی تعلیم ضرور دیں۔
اور خاص طور سے میں اپنی ماں بہنوں سے یہ بات کہنا چاھونگا کہ لڑکیوں کو زیادہ سے زیادہ دینی تعلیم کی طرف مائل کریں۔اسلئے کہ ھم نے کہیں پڑھا یا سنا تھا کہ اگر ایک عورت تعلیم یافتہ ہے تو وہ پورے معاشرے (soceity)کے لئے ایک نمونہ بنکر ابھرے گی۔میں باتیں آپکے سامنے اسلئے لا رھا ھوں کہ جیسا کہ آپ لوگوں نے دیکھا ھی ھوگا کہ جب طلاق ثلاثہ والا بل لوک سبھا میں پاس ھوا تھا تو کتنی مسلمان عورتيں ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتی ھوئ نظر ا آئیں تھی۔۔اور ایک دوسے کو مبارکباد پیش کر رھیں تھیں۔ اور بڑے ھی افسوس کی بات تو یہ ھیکہ جو بندہ ھماری شریعت اور ھمارے تحفظ کےلئے لڑ رھا تھا ھم اسی کا پتلا نظر آتش کر رہے تہے۔۔۔۔۔اور جسطر ح ھم اور آپ نے دیکھا ھوگا کہ جب یہ بل پاس ھوا تھا تو سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی وائرل ھوئ تھی جس میں عورتیں ھمارے نوجوان لیڈر بیرسٹر اسد الدین اویسی صاحب کے پتلے کو جلایا جا رھا تھا ۔۔۔۔۔انھیں سب وجوہات کیوجہ سے ھم سب کو اپنے معاشرے میں دینی تعلیم کی سخت ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور یاد رہے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کی بھی سخت ضرورت ہے۔۔۔ اور ھم سب نماز قرآن کے ساتھ پردہ کی بھی پابندی کرینگے ۔۔۔انشاءاللہ۔۔

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular