Friday, April 19, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldحق پہ مرنا سیکھ لو مثلِ غلام حسین ؑ

حق پہ مرنا سیکھ لو مثلِ غلام حسین ؑ

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

 

سید احمد سجاد عابدی

زندگی کیجئے بسر حق پر بہ عنوان حسین ؑ
مرتے دم تک ہاتھ سے چھوٹے نہ دامان حسین ؑ
ہر یزید وقت سے لوہا صدا لیتے رہو
حق پہ مرنا سیکھ لو مثلِ غلام حسین ؑ
موت کہتے ہیں جسے آغاز اصل زیست ہے
دے گئے پیغام ہم کو یہ شہیدان حسینؑ
سر فروشان رہ حق زندئہ جاوید ہیں
ہے سر نوک سناں مقتل میں اعلان حسین ؑ
کربلا کی دھوپ میں اور تین دن کی پیاس میں
پینے والے پی رہے تھے جام عرفان حسین ؑ
شمع گل کردی گئی پروانے جاتے ہی نہیں
سر سے باندھے تھے کفن یوں سر فروشان حسینؑ
راہ حق پر آگیا وہ مثل حراک آن میں
جس گھڑی بھی ہوگیا انساں کو عرفان حسین ؑ
اک تبسم سے بدل دینگے تشدد کا مزاج
آئینگے میداں میں جس دم نونہالان حسین ؑ
انقلاب آور تبسم ہوگا جسکا دہر میں
آرہا ہے وہ مجاہد زیر دامان حسین ؑ
جنگ کے آغاز میں سبقت نہ کرنی چاہئے
امن عالم کے لئے تحفہ ہے فرمان حسین ؑ
کر نہیں سکتا کسی سے اب کوئی بیعت طلب
یہ بھی ہے انسانیت پر ایک احسان حسینؑ
مشرق و مغرب میں پھیلی کربلا کی روشنی
مطلع انوار ہے ممنون احسانِ حسین ؑ
آدمی کیا سرفرشتوں کے جہاں جھکنے لگے
آسماں بھی جسکو چومے وہ ہے ایوان حسین
درس گاہ زندگی کا نام ہے کرب وبلا
لیجئے اس سے سبق یہ ہے دبستان حسین ؑ
جس قدربیدار ہوتی جائیگی انسانیت
آتا جائیگا زمانہ زیر دامان حسین ؑ
احمدؐ و حیدرؑ کے وارث شبر ؑو شبیرؑ تھے
صلح شایان حسن ؑ تھی جنگ شایان حسین ؑ
بن گئی اس دہر میں اسکا مقدر حریت
ہاتھ جسکے آگیا سجادؔ دامان حسین ؑ
٭٭٭

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular