Wednesday, April 24, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldحسین آج زمانے کو تیری حاجت ہے

حسین آج زمانے کو تیری حاجت ہے

عارف نقوی :برلن

Arif Naqvi

یہی تو وقت ہے قربانیوں کو یاد کریں
جفا و جور کو بے رحمیوں کو خوارکریں
حسین ابن علی کی نصیحتوںکو سنیں
پیام امن و محبت
سلام ِخیرِ بشر
حسین جس نے خلوص و وفا کا درس دیا
حسین جس نے صداقت کو اپنا شعار کیا
جو چاہتا تھاکہ ظلم و ستم جہاں سے مٹے
شرو فساد سے دنیا کو اب نجات ملے
خلوص و خیرِ بشر کا جہاں میں دور چلے
وہی حسین میری دھڑکنوں میں پنہاں ہے
وہی حسین میری فکر و فن کا مرکز ہے
وہی حسین وفائے بشر کا سمبل ہے
مجھے ہے ناز کہ آلِ رسول ہے وہ حسین
مجھے یہ فخر کہ آلِ حسین ہم بھی ہیں
مگر میں جو بھی ہوں
پروانہء حسین ہوں میں
ستم کی راہوں میں
دیوانہء حسین ہوں میں
رہِ حسین میں خاروں پہ چل رہا ہوں میں
غمِ حسین میںسرشار بڑھ رہا ہوں میں
قدم قدم پہ ہیں خارِ مغیلاں راہوں میں
خزاں رسیدہ چمن
برگ و سمن
لہو میں تر ہیں کفن
سمندروں میں زہر
نار ریگزاروں میں
سلگ رہا ہے جہاں
لٹک رہے درو دیوار پر
وفا پرور
ستم کدو ں میں محبت کا خون بہتا ہے
جہاں میں وحشت و نفرت کا دور دورہ ہے
حسین آج زمانے کو تیری حاجت ہے
حسین مجھ کو
زمانے کو تیری حاجت ہے

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular