Thursday, April 25, 2024
spot_img
HomeMuslim Worldاندازبیاں

اندازبیاں

[email protected] 

9807694588

اپنے مضمون كی اشاعت كے لئے مندرجه بالا ای میل اور واٹس ایپ نمبر پر تحریر ارسال كر سكتے هیں۔

 

 

مناظر عاشق ہرگانوی

حقانی القاسمی یک موضوعی مجلہ ’’انداز بیاں‘ نکالتے ہیں دوسرا شمارہ 480 صفحے میں ’پولیس کا تخلیقی چہرہ‘ کے عنوان سے ہے۔ میرے مطالعہ کے مطابق پہلی بار ایسا مواد سامنے آیا ہے جس میں پولیس محکمہ سے وابستہ افراد کا مسخ چہرہ سامنے نہیں آیا ہے بلکہ تخلیقی فنکار کو تلاش کیا گیا ہے جن کے یہاں اظہار کی توانائی ہے اور احساس کی تواناو تاباں دنیا آباد ہے۔ حقانی القاسمی کی اس سوچ اور اس پرمواد اکٹھا کرنے منظر عام پر لانے کی جتنی بھی داد دی جائے کم ہے۔ اس نمبر کو نو حصے میں تقسیم کیا گیا ہے۔ حقانی صاحب کا اداریہ آغاز جستجو پچاس صفحے میں ہے جو بذات خود تحقیق کا سمندر ہے۔ اردو کے شعری منظرنامہ پر محکمہ پولیس سے وابستہ شاعروں پر بیحد اہم اور جانکاری بھرا مواد دیا گیا ہے۔ اس کے تحت پنڈت کاشی ناتھ شیدا، منشی طالب علی خاں طالب اور سید محمد عسکری کشوری عدیل کے ساتھ اترپردیش مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، گجرات، پنجاب، راجستھان، بہار، مہاراشٹر، مغربی بنگال کے تخلیق کاروں کے رنگ سخن پر گفتگو ہے اور نمونے بھی دیئے گئے ہیں۔ شاعری کے علاوہ تحقیق و تنقید، فکشن، خود نوشت، صحافت، ترجمہ نگاری، فنون لطیفہ میں ان کی خدمات کا جائزہ ہے۔ اور پولیس کے نظام تربیت، محکمہ پولیس کے ایوارڈ یافتہ تخلیقی قلم کار اور پولیس خانوادہ کی تفصیل دی گئی ہے۔ باب شجاع خاور کے تحت تین مضامین، باب پیغام آفاقی کے تحت پانچ مضامین، باب عین رشید کے عنوان سے تین مضامین، باب خلیل مامون کی سرخی کے تحت دو مضامین، گل و مہتاب، کے عنوان سے پانچ مضامین، حسن گل مہتاب کے زیر عنوان دو مضامین، شاخ گل احمر، کے عنوان سے چودہ مضامین، موج جوہر، کے عنوان سے آٹھ مضامین میں ایسا مواد دیا گیا ہے جو تحقیقی اور تنقیدی ہے ساتھ ہی موضوع کے تعلق کو مستحکم کرتا ہے۔ حقانی القاسمی نے ہر زاویے کو سامنے رکھ کر مواد حاصل کیا ہے اور دستاویزی شمارہ بنا کر اہمیت اور معنویت کو اُجاگر کیا ہے۔ یہ کام کسی بڑے ادارے کا تھا جسے تن تنہا حقانی القاسمی نے انجام دیا ہے۔ جس سے یقنی طور پر اُردو کے سرمایے میں اضافہ ہوا ہے۔ قیمت پانچ سو روپے ہے:
Cell:09891726444
[email protected]

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular