Thursday, April 18, 2024
spot_img

غزل

خالد جمال

غزل

گفتگو تجھ سے ترے بعد بھی کی ہے میں نے
خیریت خود سے شب و روز ہی لی ہے میں نے

کوئی دیوار نہ در جانے کہاں سب گم ہیں
پھر یہ دستک ، جو در دل پہ سنی ہے میں نے

زیب دیتی ہے کسے اور کہاں تک دیکھیں
ایک چادر سی تہہ آب بنی ہے میں نے

جس سے مرجھائے ہوئے پھول بھی کھل اٹھتے ہیں
ان ہواؤں سے وہی بات کہی ہے میں نے

پھر دھنک زار ہوئی جاتی ہے اس دل کی فضا
پھر نئی رت کی بنا آج رکھی ہے میں نے

عرصہء ہجر کی شب تاب شعاؤں سے جمالؔ
گھر کی دہلیز میں کچھ روشنی کی ہے میں نے
بنارس

RELATED ARTICLES

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img
- Advertisment -spot_img

Most Popular