غازی آباد میں دو بچوں کے قتل کے بعد مرد اور دو خواتین نے آٹھویں منزل سے چھلانگ لگائی

0
962

غازی آباد، 3 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش میں غازی آباد کے اندرا پورم علاقے میں منگل کی صبح ایک شخص اور اس کی بیویوں نے اپنے دو بچوں اور بلی کو قتل کرنے کے بعد منگل کی صبح آٹھویں منزل سے چھلانگ لگادی۔ اس واقعہ میں مرد اور ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھیر کمار سنگھ نے آج یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اندرا پورم علاقے میں کرشنا اپسرا سوسائٹی کے فلیٹ نمبر اے۔ 805 میں رہنے والے تین لوگ آٹھویں منزل سے کود گئے۔ ان میں سے مرد اور ایک خاتون کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ بنیادی طور پر دلی کے جھلمل کالونی کے 46 سالہ گلشن واسو دیو اپنی دو بیویوں پروینا اور سنجنا کے علاوہ 16 سالہ بیٹی اور 14 سالہ بیٹے کے ساتھ اندرا پورم علاقے کے ویبھو بلاک کے ایک فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔

انہوں نے بتایا کہ صبح تقریباً پانچ بجے گلشن اور اس کی دونوں بیویاں آٹھویں منزل سے کود گئے۔ اس واقعہ میں گلشن اور پروینا کی موت ہوگئی جبکہ سنجنا کو سنگین حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلیٹ کا تالا توڑ کر دیکھا گیا تو اندر گلشن کی بیٹی اور بیٹے کے علاوہ پالتو بلی کی لاشیں پڑی ہوئی ملی۔ بیٹی کو گلا دباکر جبکہ بیٹے کو دھار دار ہتھیار سے قتل کیا گیا۔ کمرے کی دیوار پر تحریر تھا کہ قرض سے پریشان ہیں۔ پولیس معاملے کی چھان بین کررہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here