جہیز کے لئے نئی نویلی دلہن کا قتل

0
135

مہوبہ:  اترپردیش کے ضلع مہوبہ کے کھنہ علاقے میں جہیز نہ ملنے کے پاداش میں مبینہ طور سے نئی نویلی دلہن کا قتل کردیا گیا۔اس کی لاش آج صبح پھانسی کے پھندے پر لٹکتی ہوئی ملی ہے۔
اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آر کے گوتم نے یہاں بتایا کہ کھنہ علاقے کے کلکوا گاؤں میں پوجا نامی خاتون کی لاش اس کے کمرے میں پھانسی کے پھندے پر لٹکتی ہوئی ملی ہے۔اسی کمرے میں اس کا شوہر بھی سورہاتھا۔
س
پوجا کی شادی گذشتہ سال مارچ میں ہوئی تھی۔ اسے جہزی کے لئے سسرال والے ہراساں کرتے تھے۔ اس کی شکایت اس نے اپنے والد اور ماں سے بھی کی تھی۔ سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا یہ سوچ کر اس کے والدین نے کوئی کاروائی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ اس کے سسرال والوں پر جہیز قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here