ممبئی: ہوس کا شکار بننے سے انکار۔ چلتی ٹرین سے خاتون کو پھینکنے والا گرفتار

0
144

ممبئی:  ممبئی کی ریلوے عدالت نے آج یہاں ایک خاتون کے ہوس کے شکار بننے سے انکار کرنے پر اسے چلتی ٹرین سے پھینکنے والے شخص کو اقدام قتل کے معاملے میں پولیس تحویل میں دئیے جانے کا حکم جاری کیا ہے ملزم کو ریلوے پولیس نے گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا ۔
اطلاعات کے مطابق ملزم کو گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) کی مقامی کرائم برانچ نے 25 سالہ خاتون مسافر کا قتل کرنے کی کوشش کرنے اور اسے چلتی ٹرین سے پھینک دینے کے تین دنوں بعد گرفتار کیا تھا۔
شکایت کےاندراج کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگایا فوٹیج کے مطابق واردات کرنے کے بعد ملزم پانڑے کوپر کھیرنا نامی ریلوے اسٹیشن پر ٹرین سے اترا تھا نیز وہ اسی علاقے میں رہتا تھا۔ پولیس کو جو اطلاع ملی تھی اسکے مطابق ملزم ایک فاسٹ فوڈ اسٹال پر کام کرتا تھا ۔
مقامی کرائم برانچ کے اسسٹنٹ پولیس انسپکٹر ایچ ڈی ساٹھے نے بتایا کہ ایک جال بچھا کر پولیس نے اسے گرفتار کیا اور تصدیق کے بعد اسے مزید تفتیش کے لئے وڈالا جی آر پی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ کل صبح دس بجےشکایت کنندہ خاتون وڈالا اسٹیشن سے ٹرین میں سوار ہوئی تھی وہ پنویل نامی مقام پر اپنے منگیتر سے ملنے جارہی تھی۔اسوقت ڈبے میں کوئی مسافر نہیں تھا وہ تنہا تھی جیسے ہی ٹرین شروع ہوِئ ی خاتون کے بازو کے معذوروں کے ڈبے میں ملزم بھی سفر کر رہا تھا خاتون کو تنہا دیکھ کر وہ اسکے ڈبے میں داخل ہوگیا اور اسکا زبردستی بوسہ لینے کے بعد وہ اس سے جنسی زیادتی کا مطالبہ کرنے لگا نیزخاتون نے جب مزاحمت کی تو ملزم مشتعل ہوگیا ۔اور اس نے اسے گھسیٹ کر واڈالا اور جی ٹی بی نگر نامی اسٹیشن کے درمیان چلتی ٹرین سے دھکیل دیا۔ جسکی وجہ سے عورت کا بازو فریکچر ہو گیا اور اس کے چہرے پر چوٹ آگئی۔
خاتون کو جہاں ملزم نے پھینکا تھا وہاں خوش قسمتی سے ریلوے کا کام جاری تھا اور وہاں مزدوروں کی جب اس پر نظر پڑی تو انہوں نے ریلوے پولیس کو مطلع کیا اور پھر پولیس نے اسے خاتون سیون ہل اسپتال میں داخل کیا۔
پولیس کے مطابق پانڈے کے خلاف باندرہ پولیس اسٹیشن میں منشیات کے استعمال کے معاملے کے علاوہ ایک چوری کا معاملہ بھی درج کیا گیا تھا۔
یو این آئی۔ اے اے اے۔ شا پ۔ 1406

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here