ممبئی: ممبئی پولیس نے ایک نابالغ کرتب باز آٹورکشا ڈرائیور کو گرفتار کر کے آج بچوں کے معاملات کی سماعت کرنے والی جونائل عدالت میں پیش کیاہے۔
نابالغ پر الزام ہیکہ شہر کے مضافات کی سڑکوں پر تیز رفتاری سے آٹو چلا رہا تھا اور خواتین کو ہراساں بھی کر رہا تھا۔ عدالت نے اسے اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔
مقامی چارکوپ پولیس نے پیر کے روز تیز رفتاری سے گاڑی چلانے، کرتب بازی کرنے اور خواتین کو ہراساں کرنے کے معاملے میں ایک آٹورکشا ڈرائیور اور اسکے ساتھی نابالغ نوجوان ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔۔ان کے اس کرتب بازیوں اور اسٹنٹس کی ویڈیو اتار کر کسی شخص نے سوشل میڈیا پر ڈال دیا تھا جو جلد ہی وائرل ہوگئی تھی جس میں کالی رنگ کی قمیض میں ایک نوجوان کو تیز رفتار آٹورکشا سے خطرناک اسٹنٹ کرتے ہوئے پیدل چلنے والوں اور دیگر گاڑی چلانے والوں کو چھونے اور ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
اس واقعہ کی ویڈیو ممبئی پولیس کے ٹویٹر ہینڈل پر کسی نے روانہ کی تھی جسکے بعد ممبئی پولیس نے ، کاندیولی محکمہ ٹریفک کو تحقیقات کا حکم دیا تھا جس نے آٹو رکشا نمبر اور دیگر تکنیکی ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ملزمین کی شناخت کی جسکے بعد چارکوپ پولیس نے ملزمین کے خلاف معاملہ درج کیاتھا۔
پولیس نے نابالغ کو تو گرفتار کر لیا لیکن اسکے ساتھی آٹو ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔
Also read