کورونا کے دور میں مکیشن امبانی نے اہر دن کماے 90کروڈ

0
187

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بھی ان لوگوں میں شامل ہیں جن کی ایک گھنٹے کی کمائی 90 کروڑ بھارتی روپے رہی ہے۔

یہ ہوشربا انکشاف آکسفام نامی ایک این جی او کی رپورٹ میں کیا گیا ہے جو دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کے لیے کام کرتا ہے۔

آکسفام نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شاید ایک غیر ہنرمند شخص کو جو دولت جمع کرنے میں شاید 10 ہزار سال لگ جائیں وہ ریلائسن انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین مکیش امبانی صرف ایک گھنٹے میں جمع کرلیتے ہیں۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس مارچ کے دوران کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے بعد مکیشن امبانی نے ایک گھنٹے میں 90 کروڑ ہندوستانی روپے یا یوں کہہ لیں کہ ایک منٹ ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے کمائے۔

جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، مکیش امبانی کی لاک ڈاؤن کے دوران ایک منٹ کی کمائی ایک کروڑ پچاس لاکھ بھارتی روپے رہی۔

مذکورہ رپورٹ کو اکسفام نے ’عدم مساوات کا وائرس‘ نام دیا اور کہا کہ ایک شخص عام شخص 3 سال محنت کرکے جو پیسہ کماتا ہے وہ مکیشن امبانی کی ایک سیکنڈ کی کمائی بنتی ہے۔

مذکورہ ادارے نے اپنی رپورٹ میں ہندوستان میں غریبوں سے متعلق کہا کہ ان امیروں کے مقابلے میں ملک کے تقریباً 24 فیصد غریبوں نے اوسطاً ماہانہ 3 ہزار روپے کمائے تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here