امام حسن عسکری کی یوم شہادت اور ایام عزا کے آخری دن کی مناسبت سے مجالس عزا اور چپ تعزیئے کے جلوس برامد ہوئے

0
1562

لکھنئو میں چُپ تازیے کا جلوس عقیدت و احترام کے نکالا گیا۔ سوگوار اشک بار ہوئے۔ ہائے حسین ع الوداع- ہائے حسین ع الوداع.آج عراق ، ایران ، ہندوستان اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف علاقوں میں فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت اور ایام عزا کے آخری دن کی مناسبت سے مجالس عزا اور چپ تعزیئے نیز عماریوں کے جلوس برآمد کئے گئے۔

عراق سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم شہادت کے خصوصی پروگرام میں شرکت کے لیے عراق اور دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں زائرین سامرا پہنچے ہیں۔

رپورٹوں کے مطابق سامرا میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کے روضے میں اور اطراف کے علاقوں میں ہزاروں عقیدت مند ماتمی دستوں کی شکل میں نوحہ خوانی و سینہ زنی میں مشغول ہیں جبکہ علماء کرام اور ذاکرین آپ کے یوم شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجالس سے خطاب کرتے ہوئے امام حسن عسکری ع کی زندگی کے مختلف پہلؤوں پر روشنی ڈال رہے ہیں.

۔واضح رہے کہ فرزند رسول حضرت امام حسن عسکری کے یوم شہادت کے موقع پر عراق کے مختلف شہروں سے اہلبیت اطہار سے عقیدت رکھنے والے زائرین انفرادی طور پر اور ماتمی دستوں کی شکل میں سامرا پہنچتے ہیں ۔اس موقع پر شہر بھر میں سیکورٹی کے غیر معمول انتظامات کیے گئے ہیں اور عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے دستے جگہ جگہ تعنیات کردیئے گئے ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here