ہیلن اور سلیم خان کی شادی کے خلاف تھا سلمان کا کنبہ، ایسے بڑھا سوتیلی ماں سے رشتہ

0
399

 ممبئی: ایک ایسا دور جب بالی ووڈ کا مطلب صرف دمدار ہیرو اور طاقتور ولن ہی ہوتا تھا اس دور میں انٹری ہوئی ہیلن کی۔ ایک ایسی ڈانسر جس نے خود کو 50 دہائی کی فلموں کا ضروری حصہ بنا لیا۔ آج ہیلن اپنا 81 واں یوم پیدائش منارہی ہیں۔ برما سے پہلے کولکاتہ اور پھر ممبئی پہنچی ہیلن کی زندگی میں کئی اتار۔چڑھاؤ آئے۔ ہیلن نے پہلی شادی خود سے 27 سال بڑے ڈائریکٹر این پی اروڑہ سے کی لیکن اپنے 35ویں یوم پیدائش پر انہوں نے یہ رشتہ توڑ دیا۔ اس کے بعد ان کی زندگی نے ایک نیا موڑ لیا اور انہیں رائٹر سلیم خان سے پیار ہوگیا۔ ہیلن اور سلیم خان کی یہ لو۔اسٹوری اتنی آسان نہیں تھی جتنی آج اس کنبے کی تصویریں دیکھنے سے لگتی ہیں۔

سلیم خان کی دونوں بیویوں اور بچے اکثر ساتھ میں ہنستے۔مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ کئی مواقع پرسلمان خان اپنی سوتیلی ماں ہیلن کا ہاتھ پکڑے بھی نظر آتے ہیں لیکن میڈیا رپورٹس کی مانیں تو جب سلیم خان اور ہیلن کے رشتے کو منظوری دینی تھی تب سلیم خان کے بچے اس رشتے کیلئے تیار نہیں تھے۔ سلمان خان ، ارباز خان، سہیل خان اور الویرہ، سلیم خان اور سلمہ خان کے بچے ہیں۔ سلمہ خان کا اصلی نام سشیلا ہے اور 1964 میں سلیم خان سے شادی کرنے کے بعد سشیلا چرک نے اپنا نام سلمہ خان رکھ لیا۔ 1975 کے بعد سلیم خان کی زندگی میں ہیلن کی انٹری ہو چکی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here