دنیا میں کورونا کے ہر دن ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئےکیسز

0
155

واشنگٹن، 10 مارچ : عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے دنیا میں کووڈ-19کے متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11.75 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔

دنیا میں کورونا کے ہر دن ساڑھے تین لاکھ سے زائد نئےکیسز

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا وائرس کے تین لاکھ 60 ہزار 245 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دنیا میں کووڈ-19متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 11،75،08،425 ہوگئی۔

ریاستہائے متحدہ امریکہ ، ہندوستان ، برازیل اور روس دنیا میں کورونا وبا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں ، اور ان تمام ممالک میں کوڈ ویکسین کی ویکسی نیشن مہم بڑے پیمانہ چل رہی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here