امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 44 ہزار سےزائد نئے کیسز- More than 44,000 new cases of corona have occurred in the United States in the last 24 hours

0
59
More than 44,000 new cases of corona have occurred in the United States in the last 24 hours

واشنگٹن :  جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے بری طرح متاثر امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 44،769 نئے کیسوں کی تصدیق ہونے کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2،98،61،457 ہوگئی ہے جبکہ 502 افراد اس بیماری سے فوت ہوچکے ہیں۔

امریکہ کی جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں مزید 502 لوگوں کی موت ہوجانے سے کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 5،42،845 تک پہنچ گئی ہے جبکہ نئے کیسز بڑھنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 2،98،61،457 ہوگئی ہے۔

امریکہ کے کیلیفورنیا ، نیویارک اور نیو جرسی جیسی ریاستیں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ کیلیفورنیا میں کووڈ ۔19 سے اب تک 57،539 افراد مرچکے ہیں وہیں نیویارک میں ، 49،444 افراد کورونا انفیکشن کی وجہ سے فوت ہوئے۔ ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 47،446 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کوویڈ ۔19 سے 32،779 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ امریکہ میں اب تک 382،222،568 افرادکو کورونا ویکسینیشن کیا جاچکا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here