ملک میں3.23 لاکھ سے زائد نئے کیسز

0
118

نئی دہلی،27 اپریل : ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لگاتار چھٹے روز بھی 3.23 لاکھ سے زیادہ نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، حالانکہ یہ راحت کی بات ہے کہ مسلسل تیسرے دن مزید دو لاکھ سے زائد مریضوں نے اس وبا کو مات دی ہے۔

ملک میں3.23 لاکھ سے زائد نئے کیسز

دریں اثنا ملک میں منگل کی صبح تک 14 کروڑ 52 لاکھ 71 ہزار 186 افراد کو کورونا ویکسین دیئے جاچکے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے آج صبح جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 3،23،144 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ملک میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 76 لاکھ 36 ہزار 307 ہوگئی ہے۔ اسی مدت کے دوران 2،51،827 مریض بھی صحت مند ہوئے ہیں جس سے اب تک ایک کروڑ 46 لاکھ 56 ہزار 209 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے۔

وہیں ایکٹیو کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجہ سے اس کی تعداد بڑھ کر 28،82،204 ہوگئی ہے ، 2771 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،97،894 ہوگئی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح گھٹ کر 82.54 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 16.34 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.12 فیصد ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here