24 گھنٹوں میں کورونا کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات

0
115

نئی دہلی، 12 مئی : ملک میں کورونا وائرس (کووڈ 19) کے یومیہ معاملوں میں پھر سے اضافہ دیکھا گیا ہے اور پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات سامنے آئے اور 4200 سے زیادہ مریضوں کی امعات سے یہ تعداد بڑھ کر ڈھائی لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اس دوران ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2446674 افراد کوکورونا کے ٹیکےلگائے گئے۔ اس کے بعد اب تک 17 کروڑ 52 لاکھ 35 ہزار 991 افراد کی ٹیکہ کاری ہوچکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا کے 3.48 لاکھ سے زیادہ معاملات

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کی 348421 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 33 لاکھ 40 ہزار 938 ہوگئی۔ اسی کے ساتھ ہی اس وبا سے 3 لاکھ 55 ہزار 338 افراد شفایاب ہوئے ، جس کے بعد کووڈ 19 کو شکست دینےوالوں کی تعداد بڑھ کر 19382642 ہوگئی۔ اس وقت ملک میں کورونا کے 3704099 سرگرم معاملے ہیں۔ اسی دوران 4205 مریضوں نے اپنی جانیں گنوائیں اور اس کے بعد اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 2 لاکھ 54ہزار 197 ہوگئی ہے۔


ملک میں ری کوری کی شرح بڑھ کر 83.04 فیصد ہوگئی ہے اور فعال معاملات کی شرح 15.87 فیصد پر آگئی ہے جبکہ اموات کی شرح 1.09 فیصد ہے۔


مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملے 31803 کی کمی کے 561347 رہ گئے ہیں۔ اس دوران ، ریاست میں مزید 71966 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 4541 391 ہوگئی ہے جبکہ مزید 793 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی تعداد 77 191 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here